اداکارہ اننیا پانڈے کا شمار آج کے دور کی خوبصورت اداکارؤں میں ہوتا ہے او جب فیشن کی بات ہو تو اننیا ان تمام بالی ووڈ اداکارؤں کو پیچھے چھوڑتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
اداکارہ، جو خود کو مشہور ڈیزائنر منیش ملہوترا کی سب سے بڑی مداح بتاتی ہیں، انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران یہ اعتراف کیا ہے کہ انہیں ائیروے کا نائٹ سوٹ اتنا پسند ہے کہ وہ انہیں چوری کرکے گھر لے آتی ہیں۔
اننیا نے کرینہ کپور خان کے چیٹ شو 'واٹ وومین وانٹ' میں فیشن، اسٹائل کے بارے میں بات کی۔ جب کرینہ نے ان سے سوال کیا کہ وہ لاک ڈاؤن کے دوران کیسے رہنا پسند کرتی تھی تب اداکارہ نے بتایا کہ میں ہر روز ایک ہی طرح کی نظر آتی تھی۔ میرے پاس یہ ایک برٹش ایئرویز کا نائٹ سوٹ ہے جو میں نے فلائٹ سے چوری کیا ہے اور میں اسے ہر دن پہنتی ہوں۔"
اننیا بتاتی ہیں کہ یہ نائٹ سوٹ اتنے آرام دہ ہوتے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ ہر کپڑے ایسے ہی ہونے چاہیے۔
واضح رہے کہ اننیا نے فلمساز شکون بتر کی آئندہ فلم میں نظر آئیں گی، جس میں دیپیکا پڈوکون اور سدھانت چتورویدی بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔