اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

فلم 'شکنتلا دیوی' ایمیزون پرائم پر ریلیز ہوگی - انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر

'گلابو ستابو' اور 'گھومکتو' جیسی دو بڑی فلموں کے براہ راست او ٹی ٹی پر ریلیز کے اعلان کے بعد اب ودیا بالن کی 'شکنتلا دیوی' بھی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ریلیز ہونے جارہی ہے۔ اداکارہ نے خود انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کر کے یہ معلومات شیئر فراہم کیں۔

فلم 'شکونتلا دیوی' ایمیزون پرائم پر ریلیز ہوگی
فلم 'شکونتلا دیوی' ایمیزون پرائم پر ریلیز ہوگی

By

Published : May 15, 2020, 4:19 PM IST

لاک ڈاؤن کے دوران اب ودیا بالن کی آنے والی 'شکنتلا دیوی' کا نام بھی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر براہ راست فلمیں ریلیز کرنے کے رجحان میں شامل ہوگیا ہے، یہ بایوپک فلم اب ایمیزون پرائم پر ریلیز ہوگی۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اس فلم کا نیا پوسٹر شیئر کیا اور اس کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے لکھا، 'اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ آپ جلد ہی پرائم ویڈیو پر اپنے تمام چاہنے والوں کے ساتھ 'شکنتلا دیوی' کو دیکھیں گے۔ ہم اس مشکل وقت میں آپ کی تفریح ​​کرکے خوش ہوں گے۔ حالانکہ فلم کی اسٹریمنگ کی تاریخ ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ یہ فلم 8 مئی کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی تھی لیکن کورونا وائرس کی وبا کے بعد لاک ڈاؤن نے شیڈول خراب کردیا اور اب بالآخر اسے براہ راست ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ریلیز کیا جارہا ہے۔ ودیا بالن کے علاوہ آیوشمان کھورانا اور امیتابھ بچن اسٹارر کی سب سے زیادہ انتظار میں آنے والی فلم 'گلابو سیتابو' بھی ایمیزون پر ریلیز ہونے جارہی ہے۔ اسی سلسلہ میں نوازالدین صدیقی کی اگلی کامیڈی ڈرامہ فلم 'گھومکتو' کو جی5 پریمیئر کیا جانا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details