قومی ایوارڈ یافتہ اداکار وکی کوشل اور مس انڈیا 2017 مانوشی چلر یش راج فلمز کی آئندہ فلم میں ایک ساتھ اداکاری کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ وکی اور مانوشی کی یہ فلم یش راج فلمز کی 50 ویں پروجیکٹ کا ایک اہم حصہ ہے، جس کی وجہ سے اس فلم کو لے کر متعدد بڑے اعلانات کیے جائیں گے۔
بڑے پردے پر نظر آنے والی وکی اور مانوشی کی یہ نئی جوڑی سرخیوں میں کافی نظر آرہی ہے۔ فلم کی کہانی اور کاسٹنگ کے علاوہ یش راج فلم نے ابھی تک اس فلم کے حوالے سے کوئی تفصیلات شیئر نہیں کی ہے۔ تاہم اطلاع کے مطابق وکی اور مانوشی کی اس فلم کا ٹائٹل 'دا گریٹ انڈین فیملی' یا ٹی جی آئی ایف' ہوگا۔اس فلم میں وکی پہلی بار کامیڈی کرتےہوئے نظر آئیں گے۔