اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

Vicky and Shahrukh Kha in Rajkumar's Film: کیا وکی کوشل، شاہ رخ خان کے ساتھ اگلی فلم میں کام کریں گے؟ - راجکمار ہیرانی کی آئندہ فلم

اداکار وکی کوشل کے مداحوں کے لیے اچھی خبر ہے۔ وکی کوشل جلد ہی راجکمار ہیرانی کی آئندہ فلم میں بالی ووڈ کے سپراسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ اداکاری کرتے ہوئے نظر آسکتے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ اس فلم کی شوٹنگ مارچ 2022 سے شروع ہو سکتی ہے۔ Vicky and Shahrukh Kha in Rajkumari's Film

کیا وکی کوشل، شاہ رخ خان کے ساتھ آگلی فلم میں کام کریں گے
کیا وکی کوشل، شاہ رخ خان کے ساتھ آگلی فلم میں کام کریں گے

By

Published : Feb 5, 2022, 5:06 PM IST

Updated : Feb 5, 2022, 5:30 PM IST

بالی ووڈ اداکار وکی کوشل کنگ خان شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرتے ہوئے نظر آ سکتے ہیں۔شاہ رخ خان کافی عرصے سے فلموں سے دور ہیں۔ شاہ رخ جلد ہی راجکمار ہیرانی کی اگلی فلم کی شوٹنگ شروع کریں گے۔ کہا جا رہا ہے کہ اس فلم کی شوٹنگ مارچ 2022 سے شروع ہو سکتی ہے۔ Vicky kaushal next film

واضح رہے کہ اس فلم میں وکی کوشل بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔ Vicky and Shahrukh Kha in Rajkumar's Film اس کے لیے وکی اور راجکمار کی ملاقات بھی ہو رہی ہے۔ سنجو کے وقت سے ہی دونوں کی بانڈنگ کافی اچھی ہو گئی تھی۔ وہیں خبریں بھی یہ ہیں کہ اس فلم میں تاپسی پنو بھی نظر آ سکتی ہیں۔

شاہ رخ خان اور راجکمار ہیرانی کافی عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنا چاہتے تھے۔ Shahrukh Kha in Rajkumar 's Next Film دونوں اس پروجیکٹ کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ پری پروڈکشن کا کام شروع ہو چکا ہے۔ پنجاب کے گاؤں کا بڑا سیٹ ممبئی کے فلم سٹی میں بنایا جائے گا۔ فلم کی زیادہ تر شوٹنگ یہاں کی جائے گی۔ اس کے علاوہ فلم کی شوٹنگ لندن اور بوڈاپیسٹ میں کی جائے گی۔

یواین آئی

مزید پڑھیں: Alia Bhatt As Gangubai Kathiawadi in New Poster: عالیہ بھٹ نے 'گنگوبائی کاٹھیواڑی' کا نیا پوسٹر شیئر کیا

Last Updated : Feb 5, 2022, 5:30 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details