اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

سشانت کی موت کے بعد، وکی نے امن کی دعا کی - سشانت سنگھ کی خودکشی

اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد اداکار وکی کوشل نے سب کی زندگی میں امن اور خوشحالی کی دعا کی۔ سوشل میڈیا کے ذریعہ وکی نے ایک پرانی تصویر شیئر کی جس میں وہ امرتسر کے سورن مندر میں دعا کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

سشانت کی موت کے بعد، وکی نے امن و خوشحالی کی دعا کی
سشانت کی موت کے بعد، وکی نے امن و خوشحالی کی دعا کی

By

Published : Jun 17, 2020, 3:12 PM IST

جہاں پورا بالی ووڈ اپنے چار روشن ستاروں یعنی رشی کپور، عرفان خان، واجد خان اور سشانت سنگھ کی موت پر سوگ منا رہا ہے۔ وہیں اداکار وکی کوشل نے منگل کے روز سب کی زندگی میں امن اور خوشحالی کی دعا کی ہے۔

کوشل نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جہاں وہ سورن مندر کے سامنے کھڑے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

انہوں نے اس پوسٹ میں سب کی سلامتی اور خوشی کی دعا کی۔ انہوں نے لکھا کہ جو ہے، جو چلے گئے، میں ان سبھی کے کے لیے خوشی اور امن کی دعا کرتا ہوں۔

وکی نے یہ پوسٹ اتوار کو سشانت سنگھ راجپوت کی اچانک موت کے بعد شیئر کی۔

سشانت سنگھ کی موت کی خبر سننے کے بعد وکی نے لکھا تھا 'تمہیں کبھی اچھے سے جاننے کا موقع نہیں ملا لیکن یہ پھر بھی لگتا ہے جیسے بہت دردناک ہو۔ وہ جس درد سے گزر رہا تھا اور جس درد سے اس کے خاندان والے اور دوست ابھی گزر رہے ہیں، اس کے بارے میں میں تصور نہیں کرسکتا۔ خدا ان کو صبر دے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details