معروف نغمہ نگار یوگیش گوڑ جنہوں نے فلم آنند میں 'کہیں دور جب دن ڈھل جائے' اور 'زندگی کیسی ہے پہیلی' جیسے مشہور نغمے لکھے ان کا انتقال ہوگیا۔ وہ 77 برس کے تھے۔
وہ فلمی حلقوں میں اپنے پہلے نام یوگیش سے جانے جاتے تھے، وہ سنہ 70 کی دہائی کے ہندی سنیما میں ایک ممتاز گیتکار تھے اور انہوں نے ہریشکیش مکھرجی اور باسو چیٹرجی کی فلموں میں اپنے بہترین نغموں کو دیا۔
خواہش اور پرانی یادوں کے جذبات سے لبریز ان کی دھنیں موسیقی کے چاہنے والوں کی یادوں میں تازہ رہ کر وقت کی آزمائش سے بچ گئی ہیں۔
ان کے سدا بہار کامیاب نغموں میں سے کچھ نغمے یوں ہیں۔ مکھرجی کی فلم 'ملی' سے 'بڑی سونی سونی ہے' اور 'میں نے کہا پھولوں سے'۔ فلم 'رجنی گندھا' سے 'رجنی گندھا پھول تمھارے' 'کئی بار یونہی دیکھا ہے' اور نہ جانے کیوں ہوتا ہے یہ زندگی کے ساتھ' اور ایک 'جانےمن جانےمن' 'تیرے دو نین' فلم 'ایک چھوٹی سے بات' میں ہیں۔