اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

اروناچل پردیش میں بھیڑیے کی شوٹنگ سے خوش ہیں ورون دھون

بالی ووڈ اداکار ورون دھون اروناچل پردیش میں اپنی آنے والی فلم بھیڑیے کی شوٹنگ کر کے بہت خوش ہیں۔ ورون دھون ان دنوں اروناچل پردیش میں کریتی سینن کے ساتھ اپنی آنے والی فلم ‘بھیڑیے‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

اروناچل پردیش میں بھیڑیے کی شوٹنگ سے خوش ہیں ورون دھون
اروناچل پردیش میں بھیڑیے کی شوٹنگ سے خوش ہیں ورون دھون

By

Published : Apr 16, 2021, 10:16 PM IST

اس فلم کے سیٹ سے ورون اور کریتی دونوں کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔ ویڈیو میں ورون اروناچل پردیش اور وہاں کے لوگوں کی تعریف کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

ورون دھون نے کہا ’’میں تہہ دل سے کہنا چاہتا ہوں کہ میں اروناچل پردیش سے بہت پیار کرتا ہوں۔ یہ میرے کیریئر میں اب تک کی شوٹنگ کا سب سے بہترین تجربہ رہا ہے۔ میں نے ملک کے متعدد شہروں میں شوٹنگ کی ہے اور کئی ریاستوں میں بھی شوٹنگ کی ہے ، لیکن یہاں کام کرنا میری زندگی کا بہترین تجربہ رہا ہے۔ یہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں اور بہت خوبصورت ہیں ، یہاں ہر کسی کا تجربہ اچھا ہی رہے گا۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details