اردو

urdu

ورون دھون انسٹا لائیو کے ذریعے اپنی سالگرہ منائیں گے

By

Published : Apr 24, 2020, 1:14 PM IST

بالی ووڈ اداکار ورون دھون لاک ڈاؤن کے دوران انسٹا لائیو کے ذریعے مداحوں کے ساتھ اپنی سالگرہ منانے کے لیے ایک ورچوئل پارٹی کا اہتمام کیا ہے۔

ورون دھون انسٹا لائیو کے ذریعے اپنی سالگرہ منائیں گے
ورون دھون انسٹا لائیو کے ذریعے اپنی سالگرہ منائیں گے

بالی ووڈ اداکار ورون دھون نے اپنی سالگرہ کا خصوصی موقع مداحوں کے ساتھ گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر معلومات دیتے ہوئے انہوں نے مداحوں کو انسٹا لائیو سیشن میں شامل ہوکر سالگرہ منانے کی دعوت دی۔

سوشل میڈیا پر معلومات دیتے ہوئے لکھا کہ 'کون کہتا ہے، میں اکیلا ہوں۔ کون کہتا ہے کہ آپ اکیلے ہیں۔ میں اپنی سالگرہ کے موقع پر آپ کے ساتھ براہ راست آ رہا ہوں۔ 24 اپریل، 2020 شام 4 بجے۔

'مین تیرا ہیرو' اسٹار نے اعلان کیا کہ وہ انسٹاگرام لائیو کے ذریعہ ایک پارٹی کا اہتمام کررہے ہیں۔ فی الحال ورون دھون کورونا وائرس کے وبا سے بچنے کے لیے لاک ڈاؤن کے اصولوں کو عمل کر رہے ہیں۔ ورون دھون اس سے قبل مداحوں کو کورونا وائرس سے بچنے کے لیے مشورہ دے چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details