اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

وانی کپور نے سنجے دت اور رنبیر کپور کی تعریف کی - اداکارہ وانی کپور

اداکارہ وانی کپور نے مشہور اداکار سنجے دت اور رنبیر کپور کی تعریف کرتے ہوئے انہیں بہترین انسان بتایا۔

اداکارہ وانی کپور

By

Published : Oct 28, 2019, 4:34 PM IST

وانی کپور ان دنوں کرن ملہوترا کی ہدایت میں بن رہی فلم 'شمشیرا' میں سنجے دت اور رنبیر کپورکے ساتھ کام کررہی ہیں۔

یش راج فلم پروڈکشن بینر کے تحت بننے والی اس فلم میں سنہ 1800کا زمانہ دکھایا گیا ہے۔ یہ فلم ڈاکوؤں کے ایک گروہ پر مبنی ہے جو اپنے حقوق ملک کی آزادی کے لیے انگریز حکومت سے لوہا لیتا ہے۔

وانی کپور نے سنجے دت اور رنبیر کپور کی تعریف کی ہے۔انہوں نے دونوں کو بہترین اداکار اور انسان بتایا ہے۔انہوں نے کہاسنجے سر بےحد پیارے انسان ہیں۔جن اداکاروں کی فلمیں دیکھنا میں پسند کرتی ہوں ان میں سے ایک رنبیر ہیں اور میں نے ہمیشہ ایک مداح کے طورپر ان کے کام کی ستائش کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details