گلوکار ایس پی بالا سبرامنیم جو اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ ایس پی کی موت کو فلم انڈسٹری کے لیے ناقابل تلافی نقصان بتایا جارہا ہے۔ ان کے گائے ہوئے گیت ہمیشہ یاد رکھیں جائیں گے۔ انھوں نے چار دہوں تک مسلسل مختلف زبانوں میں مختلف انداز میں گیت گائے ہیں۔ اور عوام نے اسے بے حد پسند کیا۔
ایس پی بالا سبرامنیم کو انوکھا خراج عقیدت - گلوکار ایس پی بالا سبرامنیم
فنکار نے گلوکار کے مختلف فلمز میں گائے ہوئے گیت لکھ کر ان کی تصویربنائی۔
ایس پی بالا سبرامنیم کو انوکھا خراج عقیدت
وجئے واڑہ کے رہنے والےجے وینو گوپال نامی ایک فنکارنے بالا سبرامنیم کو انوکھا خراج عقیدت پیش کیا۔ مذکورہ فنکار نے اپنے فن سے ایس پی بالو کے گیت سے ان کی تصویر بنائی۔ جوقابل دید ہے۔
فنکار نے متوفی گلوکارکے مختلف فلمز میں گائے ہوئے گیت لکھ کر اس تصویرکو بنایا ہے۔