اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

رشی اور عرفان کی آخری رسومات میں شامل نہیں ہونے پر اے آر رحمان دکھی

ے آر رحمان نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے مشہور ستاروں رشی کپور اور عرفان خان کی آخری رسومات میں شامل نہیں ہوپائے۔

By

Published : May 5, 2020, 5:45 PM IST

رشی اور عرفان کی آخری رسومات میں شامل نہیں ہونے پر اے آر رحمان دکھی
رشی اور عرفان کی آخری رسومات میں شامل نہیں ہونے پر اے آر رحمان دکھی

آسکر اور گریمی ایوارڈ انعام یافتہ اے آر رحمان نے بتایا کہ یہ بہت بدقسمتی کی ہے کہ اس وقت کوئی بھی آخری رسومات کے لیے شامل نہیں ہوپایا۔انہوں نے لوگوں کو دیکھنے کے لیے اتنا کچھ دیا ہے اور یہ برا وقت ہے کہ ہم ان کے آخری رسومات میں بھی شامل نہیں ہو پائے۔

انہوں نے کہا کہ یہ رمضان کا مقدس مہینہ ہے اور ایک طرح سے وہ خوش نصیب ہیں۔

سنہ 2018 میں نیور اینڈوکرائن ٹیومر سے متاثر عرفان کا پچھلے ہفتہ 54 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا تھا ۔وہیں ایک دن بعد ہی ممبئی کے ایچ این ریلائنس اسپتال میں لیوکیمیا سے طویل جنگ کے بعد رشی کپور کا انتقال ہوگیا تھا۔وہ 67 سال کے تھے۔

ابھی اے آر رحمان نے کووڈ 19 کے خلاف جاری ملک کی لڑائی میں موسیقار پرسون جوش کے ساتھ مل کر ہم ہار نہیں مانے گیے پر کام کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details