اداکار و مصنف ٹوئنکل کھنہ نے انسٹاگرام میں اپنے والد راجیش کھنہ کے ساتھ دو تصویریں شیئر کی، ساتھ میں ایک پیار بھرا نوٹ بھی لکھا۔ٹوئنکل کھنہ اور راجیش کھنہ کی سالگرہ کی تاریخ ایک ہی ہے۔
ٹوئنکل نے اپنے ڈیجیٹل پلیٹ فارم 'ٹوئیک انڈیا' کے پلیٹ فارم پر ایک کہانی لکھتی ہوئے اپنی والد کے ساتھ گزارے ہوئے یادوں کو تازہ کیا۔اپنے پچپن کی دلچسپ کہانیوں کے بارے میں وہ لکھتی ہیں کہ کس طرح ان کے سپراسٹار والد انہیں ٹینا بابا کہہ کر پکارتے تھے اور ان کی پرورش کیسے دوسری نوجوان لڑکیوں سے مختلف تھی۔
ٹوئنکل نے بتایا کہ ہمیشہ سے ہی ان کے لیے یوم والد دسمبر میں ہی ہوتا ہے اور جب انہوں نے دنیا میں قدم رکھا تھا تو وہ ان کے والد کے لیے کتنی خوشی کا دن تھا اور سپراسٹار نے اپنی اہلیہ ڈمپل کپاڈیا کو کہا تھا کہ ٹوئنکل ابھی تک کا سب سے بہترین تحفہ ہے، جو انہیں ملا ہے۔