اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

تگمانشو دھولیا کی فلم 'یارہ' کا ٹریلر ریلیز - فلم کی اداکارہ شروتی حاسن

تگمانشو دھولیا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'یارہ' کا ٹریلر ریلیز ہوچکا ہے۔ ودیوت جاموال ، امت سادھ ، وجے ورما ، شروتی ہاسن اور سنجے مشرا کی اداکاری میں بننے والی یہ فلم 5 جولائی کو زی 5 پر ریلیز ہوگی۔

Trailer release of Tigmanshu Dhulia's movie 'Yaara'
تگمانشو دھولیا کی فلم 'یارہ' کا ٹریلر ریلیز

By

Published : Jul 14, 2020, 10:02 AM IST

آئندہ فرینڈشپ ڈے (30 جولائی) پر ناظرین کو 'یارہ' کی دنیا سے متعارف کرایا جائے گا، جس میں چار بدنام زمانہ مجرموں کے مابین دوستی کی کہانی دکھائی گئی ہے۔ آج اس کا ٹریلر بھی جاری کردیا گیا ہے۔

'یارہ' ایک کرائم ڈرامہ ہے جو چار بدنام زمانہ مجرموں کے مابین پائیدار دوستی کا امتحان لیتی ہے۔ یہ فلم ایک مزیدار ، پرجوش اور سنسنی خیز کہانی ہے، جس میں اس گروہ کے چار دوستوں کی کامیابی اور ناکامی کو ظاہر کیا گیا ہے جو نیپال اور ہندوستان سرحد کے پار لڑ جدوجہد کر رہے ہیں۔ یہ فلم فرانسیسی فیچر فلم 'اے گینگ اسٹوری' کا لائسنس شدہ موافقت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈیزی شاہ نے اپنا یو ٹیوب چینل لانچ کیا

شروتی حاسن نے کہا کہ یارہ ایک عجیب و غریب جذباتی کہانی ہے جس میں کئی سالوں کی کہانی شامل ہے۔ چار لڑکوں کی کہانی میں، میں واحد خاتون ہوں اور میرا کردار ایک اہم رول ادا کرتا ہے۔ مجھے اس پروجیکٹ پر کام کرنے کا ایک بہت اچھا تجربہ ملا ہے ، خاص کر ہمارے ڈائریکٹر تگمانشو صاحب کے ساتھ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details