اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

ٹسکا چوپڑا:عرفان نے میرے مشکل وقت میں صحیح راستہ دکھایا - ٹسکا چوپڑا

عرفان خان کو یاد کرتے ہوئے اداکارہ ٹسکا چوپڑا نے بتایا کہ میں فلمی دنیا کو چھوڑنا چاہتی تھی لیکن عرفان سر نے مجھے ایسا کرنے سے روکا۔

اداکارہ ٹسکا چوپڑا
اداکارہ ٹسکا چوپڑا

By

Published : May 6, 2020, 8:20 PM IST

ٹسکا چوپڑا نے عرفان خان کے ساتھ تنقیدی طور پر سراہی جانے والی فلم قصہ کے علاوہ ٹی وی پروجیکٹس میں بھی ایک ساتھ کام کیا ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ بالی ووڈ کے شروعاتی دنوں میں عرفان نے انہیں صحیح راستہ دیکھایا۔

عرفان سے ہوئی بات چیت کو یاد کرتے ہوئے ٹسکا نے بتایا کہ جیسا کی میں نوے کی دہائی میں فلمی دنیا میں خود کو قائم کرنے کی جدوجہد کررہی تھی اور مایوسی محسوس کررہی تھی بلکہ میں کہوں گا کہ میں اداکاری چھوڑنا چاہتی تھی کیونکہ یہاں ایسا کچھ بھی نہیں تھا جو مجھے یہاں سے مل سکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یاد ہے ٹیشو ( تگمانشو تلیا) اور عرفان وہاں تھے اور عرفان نے فورا کہاں دیکھ لو، کیسے ہار مان رہی ہے، اداکاری چھوڑنی ہے ؟ ٹھیک ہے چھوڑ دو، لیکن یاد رکھ، اپنے طریقے سے آگے بڑھنے کے لیے ہمت چاہیے ہوتی ہے۔

اداکارہ کے مطابق عرفان نے انہیں بلیٹس اوور براڈوے اور ونس اپون اےٹائم ان امریکہ جیسی فلموں کی ڈی وی ڈی دی اور یہ ایک طرح کا کام تھا ان فلموں کو دیکھنے اور سمجھنے کا۔

اس کے بعد عرفان نے ٹی وی شو 'سٹار بیسٹ سیلر' کے ایک حصہ کو پروڈیوس کیا, جس کا عنوان تھا 'ہم ساتھ ساتھ ہیں کیا'۔یہ ان کی بیوی ستاپا سکدر کے ذریعہ لکھا گیا ہے اور دھولیہ نے انکی ہدایتکاری کی تھی۔انہوں نے اس سیگمنٹ میں ٹسکا کو اداکاری کرنے کا موقع دیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details