بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے ایکشن اسٹار ٹائیگر شراف ایک بار پھر فلم 'ہیروپنتی2' میں زبردست ایکشن کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ آج فلم کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے اور ٹریلر دیکھ کر لگ رہا ہے کہ یہ فلم ایکشن اور ڈرامہ سے بھرپور ہونے والی ہے۔ Tiger Shroff starrer Heropanti 2 trailer out
ٹائیگر شراف کے علاوہ نواز الدین صدیقی ایک بار پھر ویلن کے کردار میں نظر آئیں گے۔ واضح رہے کہ نواز الدین کو فلم کِک میں بھی ویلن کے کردار میں دیکھا گیا تھا۔ لیکن ہیروپنتی 2 میں لیلی نامی کردار ادا کرنے والے ہیں. وہیں ٹائیگر شراف فلم میں ببلو کا کردار ادا کرنے والےہیں۔