اردو

urdu

Tiger 3 will be worth the Wait: ٹائیگر 3 کا انتظار شائقین کےلیے فائدہ مند ثابت ہوگا

By

Published : Mar 11, 2022, 12:27 PM IST

فلم ٹائیگر 3 کے ہدایتکار منیش شرما نے بتایا کہ جب انہیں سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم کی ذمہ داری دی گئی تو ان کے پاس ایک وژن تھا۔ اس فلم کے ذریعہ بھارتی سینما میں ایکشن فلموں کے لیے ایک نیا معیار قائم کرنا تھا۔ شرما نے یہ بھی وعدہ کیا کہ یہ فلم انتظار کے قابل ہوگی۔ Tiger 3 will be worth the Wait

کترینہ کی اداکاری انتظار کے قابل ہوگی
کترینہ کی اداکاری انتظار کے قابل ہوگی

سپر اسٹار سلمان خان اور کترینہ کیف کی آنے والی فلم ٹائیگر آئندہ سال عید کے موقع پر ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم کے ہدایتکار منیش شرما نے کہا کہ فلم وبائی امراض کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئی لیکن جب یہ فلم اگلے سال بڑے پردے پر آئے گی میں وعدہ کرتا ہوں کہ یہ فلم آپ کے انتظار کرنے کے قابل ہوگی'۔ Tiger 3 Director Maneesh Sharma

ہدایتکار نے کہا کہ 'جب مجھے ٹائیگر 3 کی باگ ڈور سونپی گئی، تو میرا ایک ہی مقصد تھا کہ میں اس پروجیکٹ اور فرنچائز کو بڑے پیمانے پر مقبول بنانا اور ایک نیا معیار قائم کرنا'۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 'لانچ کے اعلان کے ساتھ ہم چاہتے تھے کہ ٹائیگر اور زویا کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی جوڑی اور ابھر کر سامنے آئے اور مجھے لگتا ہے کہ یہی وجہ ہے کہ اس اعلان کو مداحوں نے بہت پسند کیا۔ مداحوں کی بے صبری کو ختم کرنے کے لیے میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ اصل فلم کچھ ایسی ہے جو انتظار کے قابل ہوگی'۔

یہ فلم 21 اپریل 2023 کو ریلیز ہونے والی ہے۔ ٹائیگر 3، ٹائیگر فرنچائز کی تیسری قسط ہے جس کی ہدایت کاری منیش شرما کر رہے ہیں۔ پہلی قسط 'ایک تھا ٹائیگر' جس کی ہدایت کاری کبیر خان نے کی تھی، جو 2012 میں ریلیز ہوئی تھی۔ دوسری 'ٹائیگر زندہ ہے '2017 میں ریلیز ہوئی تھی اور اسے علی عباس ظفر نے ڈائریکٹ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: Alia Bhatt Shares Throwback Pics: گنگوبائی کے 100 کروڑ کے کلب میں شامل ہونے کی خوشی میں عالیہ نے کچھ تصاویر شیئر کیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details