سپر اسٹار سلمان خان اور خوبصورت اداکارہ کترینہ کیف 20 اگست کو اپنی آئندہ جاسوسی فلم ٹائیگر 3 کی شوٹنگ کے لیے ممبئی سے روس کے لیے روانہ ہو گئےہیں، جس کی شوٹنگ کو وبائی مرض کی وجہ سے روک دیا گیا تھا۔
ممبئی ائیرپورٹ پر پہلے سے موجود فوٹوگرافر جہاں سلمان اور کترینہ کی تصویر لینے کے لیے پرجوش نظر آرہے تھے، وہیں ان کے اس جوش نے سپراسٹار کو ناراض بھی کردیا۔
آپ نیچے ویڈیو میں بھی دیکھ سکتے ہیں کہ ائیرپورٹ سیکورٹی گیٹ پر کیسے سلمان فوٹوگرافر کو مزید تصویر نہ کھینچنے کا اشارہ کر رہے ہیں۔
ٹائیگر 3 کی شوٹنگ کے لیے کترینہ اور سلمان روس روانہ ہوئے سلمان اور کترینہ 45 دنوں تک شوٹنگ میں مصروف رہیں گے، یہ ایک ایکشن سے بھر پور فلم ہوگئی۔ اس فلم کی شوٹنگ کم از کم پانچ بین الاقوامی مقامات پر ہونے والی ہے، جس میں آسٹریا اور ترکی بھی شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق سلمان اور کترینہ پہلے روس میں شوٹنگ کرین گے اور پھر ترکی اور آسٹریا جیسے کئی شوٹنگ مقامات پر جائیں گے۔
فلم کے میکرز وبائی مرض کے باوجود فلم کو چھوٹے پیمانے پر ریلیز کرنے پر سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں ہے، اس لیے انہوں نے ٹائیگر 3 کو سنیما گھروں میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹائیگر 3 جاسوسی تھرلر فلم ایک تھا ٹائیگر کا تیسرا حصہ ہے جس میں سلمان خان نے کترینہ کیف کے ساتھ کام کیا ہے۔ ایک تھا ٹائیگر کی ہدایتکاری کبیر خان نے کی تھی، جو 2012 میں ریلیز ہوئی تھی۔ وہین اس کا دوسرا حصہ ٹائیگر زندہ ہے سنہ 2017 میں ریلیز ہوئی اور علی عباس ظفر نے اس کی ہدایتکاری کی تھی۔