اردو

urdu

سوشانت سنگھ راجپوت کی پُرانی ویڈیوز وائرل

By

Published : Sep 1, 2020, 2:30 PM IST

اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کا ایک جذباتی ویڈیو ٹویٹر پر وائرل ہو رہا ہے۔

سوشانت سنگھ راجپوت کی پُرانی ویڈیوز وائرل
سوشانت سنگھ راجپوت کی پُرانی ویڈیوز وائرل

رانچی میں جسمانی طور پر معذور بچوں کے اسکول میں اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی کچھ تھرو بیک ویڈیوز پیر کو ٹویٹر پر وائرل ہوگئی۔

یہ قیاس کیا جارہا ہے کہ سوشانت نے رانچی میں اپنی آخری فلم دل بیچارہ کی شوٹنگ کے دوران اسکول کا دورہ کیا تھا۔

ایک ویڈیو میں جسمانی طور پر معزور دو لڑکوں کو سوشانت کے لیے گانا گاتے اور ڈرم بجاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ پرفارمنس کے اختتام پر، جذباتی ہوکر سوشانت دونوں بچوں کو گلے لگاتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔

دوسرے ویڈیو میں، سوشانت کو اسی اسکول میں جسمانی طور پر معزور لڑکیوں کو گلاب دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ سوشانت اس ویڈیو میں استاد کا بھی شکریہ ادا کرتا نظر آئے۔

ایک مداح نے ویڈیو ٹویٹر پر شئر کرتے ہو لکھا کہ 'ایس ایس آر دل بچارے کی شوٹنگ کے دوران۔'

انہوں نے لکھا کہ سوشانت کو جب پتہ چلا کہ نابینہ بچوں کا اسکول ان کے فلم سٹ کے قریب ہے اور بچے ان سے ملنا چاہتے ہیں تو سوشانت شوٹنگ کے دوران اسکول گئے اور بچوں سے ملاقات کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details