اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

'دا اسکائی از پنک' کا  پوسٹر جاری - زائرہ وسیم

پرینکا چوپڑا کے یوم پیدائش کے بعد ان کے لیے ایک اور خوشی کی خبر ہے، ان کی آئندہ فلم 'دی اسکائی از پنک' کا پریمیئر ٹورنٹو بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں لانچ ہونے جا رہا ہے۔

'دی اسکائی از پنک' کا  پوسٹر جاری

By

Published : Jul 24, 2019, 3:06 PM IST

بھارتی سنیما شائقین کے لیےخوشخبری ہے۔ جو فرحان اختر اور پرینکا چوپڑا جوناس کی فلم 'دی اسکائی از کنگ' کے پوسٹر کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے، اب ان کا انتظار ختم ہو چکا ہے، ٹی آئی ایف ایف نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر فلم کا پوسٹر جاری کیا ہے۔

'دا اسکائی از پنک' کا پوسٹر جاری

فلم کا پریمیئر اس سال ٹورنٹو بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں لانچ ہونے جارہا ہے۔ جس سے فلم کے اداکار و فلم ساز کافی خوش ہیں۔

اس فلم کا پوسٹر کافی دلفریب ہے،شام کے وقت سمندر کے کنارے چاروں کاسٹ فرحان اختر، روہت صراف، زائرہ وسیم، اور پرینکا چوپڑا سمندر کو دیکھتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

فلم کی کہانی ایک غیر معمولی لڑکی عائشہ چودھری کی حقیقی زندگی پر مبنی ہے۔ جو 13 سال کی عمر میں ایک مہلک لاعلاج بیماری سے ٹھیک ہونے کے بعد موٹی ویشنل اسپیکر بن گئی۔

فلم کو پروڈیوس پرینکا چوپڑا جوناس، رَونی اسکرو والا اور سدّھارتھ رائے کپور نے کیا ہے۔ فلم کو دنیا بھر میں 11 اکتوبر 2019 کو ریلیز کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details