کووڈ-19 وبا کے پیش نظر اس سال ہندی سنیما ایوارڈ تقریب 2020 بھی ورچوئل پلیٹ فارم پر منعقد ہوگی۔ اس بابت ہندی سنیما ایوارڈ تقریب میں ایوارڈز کے لئے جیوری تشکیل دی گئی ہے۔
ایوارڈ تقریب کی جیوری میں سابق مرکزی وزیر و اداکار شتروگھن سنہا (جیوری صدر) ، آئی ایم پی اے (انڈین موشن پکچر پروڈیوسر ایسوسی ایشن) کے صدر ٹی پی اگروال، سابق قومی ایوارڈز جیوری کے چیئرمین اور سینیئر ہدایتکار راہل رویل، فلم فائینینسر اور پروڈیوسر شیام شراف، تجربہ کار صحافی اور ایڈیٹر فلم انفارمیشن کومل نہٹا، ایف ڈبلیو ایسوسی ایشن فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنے ایمپلائیو کے صدر بی این تیواری شامل ہیں۔