اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

فلم 'دھکڑ' سے ارجن رامپال کی پہلی جھلک جاری - The first LOOK of Arjun Rampal from the movie 'Dhakkar' is released

گذشتہ روز کنگنا رناوت نے فلم کا ایک نیا پوسٹر بھی شیئر کیا تھا جس میں فلم 'دھکڑ' کی ریلیز کی تاریخ کے بارے میں معلومات دی گئی تھیں۔

The first LOOK of Arjun Rampal from the movie 'Dhakkar' is released
فلم 'دھکڑ' سے ارجن رامپال کی پہلی جھلک جاری

By

Published : Jan 20, 2021, 12:21 PM IST

اداکار ارجن رامپال نے اپنی آنے والی فلم 'دھکڑ' سے اپنی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

اداکار اس فلم میں ولن 'رودرویر' کا کردار ادا کررہے ہیں۔ ان کی جھلک نظر دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ فلم 'دھکڑ' میں بھی ایک انوکھا موڑ ہے۔

یہ ولن خطرناک اور ٹھنڈا ہے۔

اداکار نے انسٹاگرام پر اپنی پہلی نظر شیئر کرتے ہوئے لکھا بوم ... برائی کا ایک نیا نام ہے ۔ رودرویر۔ ایسا ولن جو خطرناک ہونے کے ساتھ ساتھ ٹھنڈا بھی ہے۔

ارجن کے اس انداز کو شائقین بہت پسند کر رہے ہیں اور بے صبری سے فلم کی ریلیز ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کنگنا رناوت نے فلم د کھڑکا نیا پوسٹر بھی شیئر کیا تھا جس میں فلم 'دھکڑ' کی ریلیز کی تاریخ کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔

کنگنا نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ دھکڑ 1 اکتوبر 2021 کو بڑے پردے پر ریلیز ہوگی ۔

نئے پوسٹر میں اداکارہ ایکشن موڈ میں نظر آئیں۔ فلم میں وہ ایجنٹ اگنی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details