بالی ووڈ میں گزشتہ طویل وقت سے ریمیک کا چلن زور و شور سے چل رہا ہے۔ اسی کو دیکھتے ہوئے روی چوپڑا کی ایکشن سے بھرپور فلم دا برننگ ٹرین کا ریمیک بالی ووڈ بنانے جارہا ہے۔
اس بات کی جانکاری فلم تجزیہ کار ترن آدرش نے اپنے ٹوئیٹ اکاؤنٹ پر دی۔
ساتھ میں ترن نے جیکی اور جونو کی ایک تصویر بھی شئیر کی اور اس کے کیپشن میں لکھا کہ' جیکی بھگنانی اور جونو چوپڑا نے روی چوپڑا کی 1980 میں ریلیز ہوئی دا برننگ ٹرین کا ریمیک بنانے کے لیے ہاتھ ملایا ہے۔ اس فلم کے ہدایت کاری اور ساتھ ہی ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکاروں کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا، یہ فلم اس سال کے آخر تک ریلز ہوگی۔