سابق مرکزی وزیر اورملک میں ادبی دانشور شخصیت ششی تھرور نے ڈرگس معاملے میں شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کی گرفتاری پر اداکار کا مذاق اڑانے والوں کی سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں اس تکلیف میں لطف لینے والا قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ایسے معاملے میں کسی نوجوان کو بدنام کرنے کے بجائے اس کے ساتھ ہمدردی رکھی جانی چاہئے ششی تھرور نے ٹوئٹر پر آج ایک تبصرہ میں کہا کہ میں پارٹی میں لی جانے والی ڈرگس کا شوقین نہیں ہوں اور نہ ہی میں نے کبھی انہیں استعمال کیا لیکن مجھے ایسے لوگوں سے نفرت ہوتی ہے جو آئی ایم ایس آر کے (شاہ رخ خان) کے بیٹے کی گرفتاری پر ہاتھ دھوکر اس کے پیچھے پڑ گئے ہیں اور نفرت انگیز طریقہ سے تکلیف سے لطف لے رہے ہیں۔
لوگوں کچھ تو ہمدردی دکھاو، ایسے معاملات پر عوامی بحث اپنے آپ میں بہت بڑی ہے۔