اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

تھپڑ نے پہلے ویکینڈ میں کمائے 14.66 کروڑ - تھپڑ کی ویکینڈ کی کمائی

تاپسی پنو کی بالی ووڈ فلم 'تھپڑ' نے اپنے پہلے ویکینڈ میں اچھا کاروبار کرتے ہوئے نظر آرہی ہے۔فلم نے اوپنگ ویکینڈ میں14.66 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔

تھپڑ نے پہلے ویکینڈ میں کمائے 14.66 کروڑ
تھپڑ نے پہلے ویکینڈ میں کمائے 14.66 کروڑ

By

Published : Mar 2, 2020, 6:44 PM IST

Updated : Mar 3, 2020, 4:42 AM IST

اداکارہ تاپسی پنو کی حالیہ فلم 'تھپڑ' کو عوام کی جانب سے بہترین ردعمل مل رہا ہے اور فلم نے اپنے اوپنگ ویکینڈ کلیکشن 14.66 کروڑ روپے رہا ہے۔

فلم نے ریلیز کے پہلے دن 3.07 کروڑ کا کاروبار کیا، لیکن ویکینڈ میں اس میں اضافہ ہوا ہے اور سنیچر کے روز فلم نے 5.05 اور اتوار کے روز 6.54 کروڑ روپے کا کاروبارکیا۔

فلمی تجزیہ کار اور ٹریڈ اینالسٹ ترن ادرش نے فلم کے اوپننگ ویکینڈ کلیکشن کا اعداد و شمار ٹوئیٹڑ میں سانجھا کیا ہے۔

تھپڑ نے پہلے ویکینڈ میں کمائے 14.66 کروڑ

فلمی تجزیہ کار نے ٹوئیٹ کرکے لکھا ہے کہ تھپڑ کا ویکینڈ اچھا رہا ہے، دہلی، این سی آر، ممبئی میں فلم نے اچھی کمائی کی ہے۔تیسرے دن فلم کی فائدے مند رہی ہے، لیکن کام کاجی والے دن بھی فلم کا اچھا کاروبار کرنا ضروری ہے۔فلم نے جمعہ کو 3.07 کروڑ، سنیچر کے روز 5.05 کروڑ اور اتوار کے روز 6.54 کروڑ روپے اور فلم نے کل 14.66 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔

ساتھ میں تاپسی نے آج اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر فلم کو مل رہے اچھے ردعمل پر مداح کا شکریہ ادا کیا ہے

تھپڑ نے پہلے ویکینڈ میں کمائے 14.66 کروڑ

اداکارہ نے ٹوئیٹ کرکے لکھا کہ 'اتنا سارا پیار، میرے پاس لفظ نہیں ہیں لیکن آ پ سب کا شکریہ۔ فلم دل سے بنائی تھی، دل تک پہنچ رہی ہے'۔

واضح رہے کہ جاری کیے گئے فلم کے پہلے پوسٹر سے ہی مداحوں میں فلم کو لے کر کافی جوش تھا۔گھریلو تشدد اور معاشرے میں پھیل رہی منفی سوچ پر سوالیہ نشان اٹھاتی ہوئی اس فلم کو دہلی اور ممبئی کے لوگوں کی جانب سے کافی پسند کیا گیا ہے۔

انوبھو سنگھ کی ہدایت کاری میں فلمائی گئی اس فلم کی خوبی یہ ہے کہ یہ کافی کم بجٹ سے تیار کی گئی ہے اور ریلیز سے پہلے ہی فلم کے مواد، اداکاری اور کہانی نے کافی تعریفیں بٹوری تھی، خصوصی تاپسی کے کردار کی مزید تعریف ہوئی۔

فلم میں تاپسی کے علاوہ اداکارہ رتنا پاٹھک شاہ، مانو کول، پویل گولاٹی، دیا مرزا، تنوی اعظمی اور رام کپور نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

Last Updated : Mar 3, 2020, 4:42 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details