اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

Sania Mirza: ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا آج 35 برس کی ہوگئیں - شعیب کے بغیر نہیں رہ سکتی: ثانیہ مرزا

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا آج 35 برس کی ہوگئی ہیں ان کا ٹینس کیریئر اور نجی زندگی کافی اتار چڑھاؤ سے بھرپور رہی۔

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا آج 35 برس کی ہو گئی
ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا آج 35 برس کی ہو گئی

By

Published : Nov 15, 2021, 11:30 AM IST

Updated : Nov 15, 2021, 12:00 PM IST

ہندوستان کی ٹینس اسٹار کھلاڑی ثانیہ مرزا آج 35 برس کی ہوگئیں۔ ان کا نام ہندوستان کی لیجنڈری ٹینس کھلاڑیوں میں سے ایک ہے۔ انہیں راجیو گاندھی کھیل رتن سے نوازا گیا ہے۔

نہ صرف ان کا ٹینس کیریئر بلکہ ان کی ذاتی زندگی بھی بہت دلچسپ ہے۔ ثانیہ نے 2010 میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹار کرکٹر شعیب ملک سے شادی کی تھی۔ ان کے مداح اس شادی کے سخت خلاف تھے۔ یہی نہیں بلکہ ٹینس کورٹس پر مختصر اسکرٹ پہننے پر بھی انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

وہ ترنگا توہین مسئلے پر بھی کافی سرخیوں میں رہیں۔

راجیو گاندھی مرزا لینڈر پئیس کے بعد کھیل رتن حاصل کرنے والی وسرےی کھلاڑی ہیں۔ یہی نہیں بلکہ وہ بھارت کے لئے خواتین ڈبلز گرینڈ سلیم جیتنے والی پہلی کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے 2003 میں ٹینس میں قدم رکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

ثانیہ نے اپنے کیریئر میں تین ڈبلز گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتے ہیں۔

2016 میں آسٹریلین اوپن، 2015 میں ومبلڈن اور یو ایس اوپن جیتا۔ انہوں نے مکسڈ ڈبلز میں تین گرینڈ سلیم بھی جیتے ہیں۔

2009 میں آسٹریلین اوپن، 2012 میں فرنچ اوپن اور 2014 میں یو ایس اوپن جیت کر ملک کا سر فخر سے بلند کیا۔

Last Updated : Nov 15, 2021, 12:00 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details