بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی آنے والی فلم پرتھوی راج کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا ہے۔ یش راج فلمز کے بینر تلے بنی فلم ’پرتھوی راج‘ بہادر سپاہی پرتھوی راج چوہان کی زندگی پر مبنی ہے۔ فلم میں اکشے کمار پرتھوی راج چوہان کے کردار میں نظر آنے والے ہیں۔ اس فلم کے ذریعے سابق مس ورلڈ مانوشی چھلر بالی ووڈ میں ڈیبیو کررہی ہیں۔ فلم پرتھوی راج کا پہلا ٹیزر ریلیز کر دیا گیا ہے۔
فلم کے ٹیزر میں اکشے کمار اپنے ساتھی فوجیوں کے ساتھ میدان جنگ میں اپنے کوچ میں کھڑے ہوتے ہیں جب کہ سنجے دت بھی میدان میں نظر آتے ہیں۔
اس کے بعد ٹیزر میں سنجوگیتا کا کردار ادا کر رہی مانوشی چھلر کی ایک جھلک نظر آتی ہے۔
فلم میں اکشے کمار، مانوشی چھلر، سونو سود، سنجے دت، آشوتوش رانا اور ساکشی تنور نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ فلم کے ہدایت کار ڈاکٹر چندر پرکاش دویدی ہیں اور یہ فلم 21 جنوری 2022 کو سینما گھروں میں ریلیزہوگی۔
اکشے کمار نے کہا ’’پرتھوی راج کا ٹیزر فلم کی روح کی عکاسی کرتا ہے۔