تمل ہدایتکار کارتک نارین کی فلم مافیا :چیپٹر 1 جو فروری میں ریلیز کی گئی تھی۔ان دنوں کینیڈیائی سیریل کلر بروس میک آرتھر کے ذریعہ قتل کیے گئے آٹھ میں سے پانچ افراد کی تصویر کو فلم میں ایک منظر کے لیے استعمال کیے جانے پر سرخیوں میں ہے۔
اس فلم میں ارن وجئے، پرسنا اور پریا بھوانی شنکر مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔فلم کے ایک منظر میں پولیس انوسٹی گیشن بورڈ میں مجرمین کی تصویر لگی ہوئی تھی۔اس منظر کا مقصد ان کرداروں کے پس منظر کو سمجھنا جن کا کے بادشاہ کے ساتھ روابط رکھتے ہیں۔
سی بی ایس کی رپورٹ کےمطابق اس منظر میں استعمال کیے گئے تصویروں میں موجود متاثر کے ایک رشتہ دار نے کہا کہ کیوں یہ لوگ ان متاثرین کے اہل خانہ کی زندگی کو دوبارہ دوزخ بنا رہے ہیں یہ ناقابل برداشت ہے۔
یہ کتنا غیرذمہ دارانہ رویہ ہے کہ آپ کسی تمل فلم می ان دو افراد کو اجاگر کررہے ہیں جسکی اندوہناک واقعہ میں موت ہوگی۔
سنہ 2019 میں بروس میک آرتھر پر فرسٹ ڈگری قتل کرنے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔اس نے سنہ 2010 اور سنہ 2017 کے درمیان ان متاثرین کا قتل کیا تھا اوراور اب وہ عمر قید کی سزا کاٹ رہا ہے۔