اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

اداکارہ تمنا بھاٹیہ کے والدین کورونا سے متاثر

جنوبی بھارت کی ممتاز اداکارہ تمنا بھاٹیہ کے والدین کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔

اداکارہ تمنا بھاٹیہ کے والدین کورونا کی شکار
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کے والدین کورونا کی شکار

By

Published : Aug 26, 2020, 7:12 PM IST

اداکارہ نے یہ خبر سوشل میڈیا کے ذریعے دی اور کہا کہ ان کے والدین کورونا وائرس کے شکار ہوگئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے والد سنتوش اور والدہ راجنی میں کورونا کے علامات پائے گئے ہیں۔

باہوبلی فلم کی اداکارہ نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے ان کے افراد خانہ نے کورونا کا ٹیسٹ کرایا، اس کے نتائج ابھی آئے ہیں اور بد قسمتی سے میرے والدین کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔

ان کی صورتحال کے بارے میں معمولات فراہم کی جا رہی ہے اور ہم احتیاطی ہدایات پر عمل پیرا ہیں۔

تمنا نے بتایا کہ میں اور دیگر افراد خانہ کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

تیس سالہ اداکارہ نے بتایا کہ ان کے والدین کی حالت فی الحال بہتر ہے اور انہوں نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

خیال رہے کہ تمنا نے اپنے کیریئر کی شروعات 2005 ءمیں بالی وڈ فلم چاند سا روشن چہرہ سے کی تھی۔ جس کے بعد وہ تیلگو اور تمل فلمیں کرنے لگیں۔

2015ء کی ان کی فلم باہوبلی کو سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلم کا اعزاز حاصل ہوا۔ فلم باہوبلی بھارتی سنیما کی تاریخ میں سب سے زیادہ مہنگی فلم ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details