ان دنوں دنیا بھرمیں کورونا وائرس کی وجہ سے لوگ لاک ڈاؤن کا شکار ہیں، وہیں بالی وڈ اداکار اپنے اپنے انسٹاگرام، و دیگر سماجی رابطے کی وہب سائٹز پر پراپنی تصویریں اور واقعے شیئر کر رہے ہیں، تاکہ لوگ کہیں انہیں بھول نہ جائیں۔
حال ہی میں اداکارہ تاپسی پنو نے اپنے انسٹا گرام ہینڈل پر ایک تصویر شیئر کی، اس تصویر میں ان کے ساتھ فلم پنک کی کو سٹارز بھی موجود تھیں۔
تاپسی پنو نے تصویر کے نیچے کیپشن میں لکھا 'پہلے ہی شروع کر لینا چاہیے تھا، لیکن دیر آئے درست آئے، اپنی کچھ پرانی تصویروں کو دیکھ رہی ہوں، اور چاہتی ہوں کے شیئر کروں، وہ تصویریں جو میں نے پہلے نہیں شیئر کی ہیں، جس سے میری پرانی یادیں بھی تازہ ہو جائیں گی'۔