تاپسی پنو نے بالی ووڈ میں اپنی خاص شناخت بنالی ہے۔ اس سے پہلے تاپسی کی پچھلی فلم 'سانڈ کی آنکھ' کافی پسند کی گئی تھی۔
جلد ہی تاپسی کی فلم تھپڑ ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی تاپسی نے اپنی ایک اور اگلی فلم کا اعلان کر دیا ہے۔

تاپسی نے اپنے انسٹاگرام پر اطلاع دی ہے کہ وہ اب ایک مزاحیہ اور دلچسپ فلم میں کام کرنے جا رہی ہیں، جس کا نام 'لوپ لپیٹ' ہے۔
یہ فلم مشہور جرمن فلم 'رن لولا رن' کا ریمیک ہوگی۔ فلم میں تاپسی کے اپوزٹ طاہر راج بھسین نظر آئیں گے۔
تاپسی نے یہ خبر شیئر کرتے ہوئے یہ بھی بتایا ہے کہ یہ فلم 29 جنوری سنہ 2021 کو ریلیز ہوگی۔ اس فلم کی شوٹنگ اپریل سنہ 2020 سے شروع ہوگی۔