اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

رنویر سنگھ کے نغمہ پر سشمیتا سین کا رقص - sushmita sen dancing video viral on social media

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سشمیتا سین نے سپرہٹ ڈانس نمبر ’آنکھ مارے‘ پر رقص کیا ہے جوسوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

سشمیتا سین
سشمیتا سین

By

Published : Jun 9, 2020, 8:50 PM IST

سشمیتا سین ویب سیریز آریہ کے ساتھ دس سال بعد اداکاری کی دنیا میں کم بیک کررہی ہیں۔

اب سشمیتا سین نے آریہ کے سیٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں سشمیتا سین اپنی ٹیم کے ممبران کے ساتھ رنویر سنگھ کے نغمے ’ آنکھ مارے‘ پر رقص کرتی نظر آرہی ہیں۔

اس ویڈیو میں رنویر سنگھ اور سارہ علی خان اسٹارر فلم ’سمبا‘ کا ہٹ نغمہ ’ آنکھ مارے‘ بج رہا ہے۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سشمیتا سین نے لکھا ’’سندیپ مودی سے آپ کی پہچان کرواتے ہیں۔ یہ بہترین ڈائریکٹر ہیں ، جو پورا دن شوٹ پر ہمیں نچاتے تھے اور پھر پیک اپ کے بعد ہم انہیں نچاتے تھے، اور بھائی کیا ڈانس کرتے ہیں یہ‘‘۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details