بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کو ایک ماہ کا وقت مکمل ہونے والا ہے لیکن ان کی خودکشی معاملے میں دن بدن نئے نام سامنے آتے جارہے ہیں۔
ان کی موت کے بعد سے خودکشی کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہے جس کے تحت اداکار سے وابستہ متعدد لوگوں کے بیان درج کیے جا چکے ہیں۔ ابھی بھی یہ سلسلہ جاری ہے، ان کے قریبی دوستوں اور ساتھیوں سے پوچھ گچھ جاری ہے۔
حال ہی میں پولیس نے بالی ووڈ کی ہائی پروفائل مینیجر ریشما شیٹی کا بھی بیان درج کر لیا ہے۔ پولیس نے ان سے تقریبا 4 سے 5 گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی۔
واضح رہے کہ ریشما شیٹی بالی ووڈ میں ایک جانا پہچانا نام ہے۔ ریشما اپنے کیریئر کے دوران سلمان خان اور اکشئے کمار کی مینیجر بھی رہ چکی ہیں اور ان کے اکاؤنٹس ہینڈل کرچکی ہیں۔