اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

'رومی جعفری کی فلم میں سشانت اور ریا مرکزی کردار میں تھے' - رومی جعفری کی فلم سشانت اور ریا ساتھ میں

اسکرین رائٹر رومی جعفری نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اگلی فلم میں سشانت سنگھ راجپوت اور ریا چکرورتی مرکزی کردار ادا کرنے والے تھے، جس کی شوٹنگ مئی میں شروع ہونی تھی۔ حالانکہ ہدایتکار نے اعتراف کیا کہ شاید وہ اسے کبھی نہیں بنائیں گے، کیونکہ یہ فلم سشانت کو ذہن میں رکھتے ہوئے لکھی گئی تھی۔

رومی جعفری کی فلم میں سشانت اور ریا مرکزی کردار میں نظر آنے والے تھے
رومی جعفری کی فلم میں سشانت اور ریا مرکزی کردار میں نظر آنے والے تھے

By

Published : Jun 16, 2020, 1:53 PM IST

Updated : Jun 17, 2020, 6:37 PM IST

مصنف اور ہدایتکار رومی جعفری کی ہدایت میں بننے والی بلاعنوان فلم میں سشانت سنگھ راجپوت اور ان کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی ایک ساتھ کام کرنے والے تھے۔

اس فلم کی شوٹنگ رواں سال کے مئی میں شروع ہونے کی امید کی جارہی تھی۔چونکہ سشانت سنگھ اداکار شاہ رخ خان اور گووندا کے بہت بڑے مداح تھے، اس لیے ہدایتکار نے فیصلہ کیا تھا کہ اس فلم میں وہ سشانت سنگھ کے رقص کے ہنر کو بڑے پردے پر دکھائیں گے۔

رومی فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ایک رومانٹک کامیڈی فلم میں سشانت کے رقص کے ہنر کو بہتر طریقے سے دکھایا جاسکتا ہے۔وہ بہترین ڈانسر تھے اور میری فلم ان کو الگ طریقے سے ناظرین کے سامنے پیش کرتی۔وہ شاہ رخ خان کی اداکاری اور گووندا کے رقص سے بہت محبت کرتے تھے، اس لیے میں گووندا جیسا رقص ان سے کروانا چاہتا تھا۔

رومی نے مزید بتایا کہ اداکار لاک ڈاؤن کے دوران اس فلم کی اسکرپٹ پڑھ رہے تھے اور اس فلم کی شوٹنگ کے لیے وہ منتظر تھے۔وہ بہت افسردہ تھے کیونکہ وہ اپنے کام پر واپس جانا چاہتے تھے اور مشق کرنا چاہتے تھے۔

رومی نے مزید انکشاف کیا کہ بالی ووڈ میں سشانت کے زیادہ دوست نہیں تھے، جلد ہی ان کے ساتھ ملنے کا وعدہ کیا تھا۔اداکار نے ہدایتکار کو جو آخری پیغام لکھا تھا کہ' میں آپ سے محبت کرتا ہوں سر'

Last Updated : Jun 17, 2020, 6:37 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details