اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

'سشانت کی موت خودکشی نہیں بلکہ منصوبہ بند قتل ہے' - kedarnath movie

سشانت سنگھ راجپوت نے گزشتہ روز خودکشی کر لی لیکن بالی وڈ اداکارہ کنگنا راناوت نے اسے منصوبہ بند قتل قرار دیا ہے۔

kangna on sushant
kangna on sushant

By

Published : Jun 15, 2020, 8:52 PM IST

کنگنا راناوت نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے سشانت سنگھ راجپوت کی موت کو ایک پلان مرڈر(منصوبہ بند قتل) کہا ہے۔

بالی وڈ اداکارہ کنگنا راناوت

کنگنا راناوت نے کہا کہ ' سشانت ایک مضبوط اور جانباز انسان تھا وہ کبھی بھی خودکشی جیسا قدم نہیں اٹھا سکتا، انہوں نے کہا کہ سشانت اپنے انجنیئرنگ کالج کے ایک ذہین طالب علم تھے وہ اتنے کمزور نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے بالی وڈ میں کنبہ پروری کو بھیہ نشانہ بناتے ہوئے سشانت کو یاد کیا اور کہا کہ سشانت ہمیشہ کہتے تھے وہ انہیں کبھی بھی اس فلم انڈسٹری سے نکالا جا سکتا ہے۔

کنگنا نے کہا کہ ششانت نے اپنی پہلی بالی وڈ فلم میں شاندار کام کیا تھا جبکہ کیدارناتھ، ایم ایس دھونی اور چھچھورے وغیرہ فلموں میں بہترین کام کیا لیکن انہیں کبھی بھی ایوارڈ نہیں دیا گیا۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ 'مجھے بھی بالی وڈ میں اکیلا پن محسوس ہوتا ہے اور میری سپر ہٹ فلموں کو بھی فلاپ قرار دیا جاتا ہے اور مجھ پر مختلف کیسز بھی درج کروائے گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details