اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

سشانت سنگھ راجپوت معاملہ:انکیتا لوکھنڈے اپنے فلیٹ کی قسطیں خود جمع کرتی ہیں - سشانت سنگھ راجپوت اور انکیتا لوکھنڈے

اداکار سشانت سنگھ راجپوت معاملے میں اب ایک نئی بات سامنے آئی ہے۔اب خبر یہ سامنے آرہی ہے کہ اداکارہ کی سابقہ گرل فرینڈ انکیتا لوکھنڈے کی فلیٹ کی ای ایم آئی سشانت کے اکاؤنٹ سے بھری جارہی ہیں۔جس کے بعد انکیتا نے ان ساری خبروں کی تردید کرتے ہوئے اپنے بینک کھاتے کی تفصیلات بھی شیئر کی ہیں۔

سشانت سنگھ راجپوت معاملہ
سشانت سنگھ راجپوت معاملہ

By

Published : Aug 17, 2020, 3:52 PM IST

اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد معاملہ سشانت کی دولت کو لیکر ان دنوں طول پکڑ رہا ہے اسی وجہ سے معاملے کو لیکر ای ڈی کی دخل کے بعد اس پورے معاملے کی پرتیں کھل رہی ہیں

سشانت سنگھ راجپوت معاملہ

حال ہی میں سشانت سنگھ کی پہلی گرل فرینڈ انکتا لوکھنڈے کے فلیٹ کی ای ایم آئی ششانت کے اکاؤنٹ سے بھری جا رہی تھی۔یہ جانکاری جیسے ہی سامنے آئی انکتا لوکھنڈے نے اسکی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے فلیٹ کی قسطیں خود جمع کرتی تھیں۔انہوں نے اپنے بینک کے کھاتے کی تفصیلات بھی شیئر کیں۔

سنہ 2013 میں سشانت اور انکیتا لوکھنڈے لیو ان ریلیشنشپ میں رہتے تھے ۔انہوں نے ملاڈ میں واقع انٹرفیس سوسائٹی میں 2 فلیٹ خریدے تھے۔انمیں سے 403 نمبر کا فلیٹ سشانت کے نام پر تھا جبکہ 404 نمبر کا فلیٹ انکتا کے نام پر تھا۔سنہ 2016میں دونوں کے درمیان رشتہ توڑنے کے بعد 2016 میں سشانت باندرہ علاقے میں رہائش پذیر ہوگئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details