ذرائع کے مطابق این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے نے بتایا کہ انھیں ٹرانزٹ ریمانڈ میں ممبئی لایا گیا ہے۔ بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت سے متعلق منشیات کے معاملے میں ان کے مبینہ ملوث ہونے کے سلسلے میں ان کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔
سوشانت سنگھ کیس: مزید دو منشیات فروش گرفتار - سوشانت سنگھ کیس
بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت سے متعلق منشیات کے معاملے میں نسداد منشیات بیورو نے ،چرسکوسٹا اور سوریہ دیپ نامی دو منشیات فروشوں کو گوا سے گرفتار کیا ہے۔
منشیات کے معاملے میں منشیات فروشوں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے۔ اور اب تک کئی لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ پچھلے دو تین دن کے دوران گرفتار شدہ ان منشیات فروش ملزمین کو عدالت کی جانب سے مختلف مدت کے لیے عدالتی تحویل میں بھیج دیاگیا ہے۔
منشیات کے معاملے میں این سی بی کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے اور اب تک سوشانت کیس سے متعلق منشیات کے زاویے میں اداکارہ ریا چکرورتی ، اس کے بھائی شوک اور دیگر سمیت مجموعی طور پر 18 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ اس کے علاوہ این سی بی کی شک کی سوئی فلم انڈسٹری کے کچھ دوسرے لوگوں کی طرف بھی اشارہ کررہی ہے جن کو سوشانت کی موت کے بعد سے ہی ایک پریشانی کا سامنا ہے۔