اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

سشانت سنگھ معاملہ:سماعت کے بعد ریا ای ڈی دفتر پہنچیں

اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی معاملے میں ان کی مبینہ گرل فرینڈ ریا چکرورتی آج ای ڈی دفتر پہنچی۔ ای ٹی ریا چکرورتی سے سشانت کے ساتھ ان کی دوستی، کاروباری لین دین کے بارے میں پوچھ گچھ کرے گی۔

سشانت سنگھ معاملہ:سماعت کے بعد ریا  ای ڈی دفتر پہنچی
سشانت سنگھ معاملہ:سماعت کے بعد ریا ای ڈی دفتر پہنچی

By

Published : Aug 7, 2020, 1:48 PM IST

سشانت سنگھ راجپوت خودکشی کیس میں ان کی مبینہ گرل فرینڈ ریا چکرورتی ممبئی کے ای ڈی آفس پہنچی ہیں۔

اس سے قبل بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کو خودکشی کے لیے اکسانے کے معاملے میں ملزم اداکارہ ریا چکرورتی نے انفورسمنٹ دائریکٹوریٹ سے درخواست کی ہے کہ وہ سپریم کورٹ میں انکی درخواست کی سماعت تک منی لانڈرینگ معاملے میں ان کا بیان ریکارڈ نہ کریں۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے چکرورتی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا ہے۔چکرورتی کے وکیل ستیش مانشندے نے کہا تھا کہ اداکارہ عدالت میں ان کی درخواست کی سماعت تک ای ڈی کے سامنے پیش نہیں ہوں گی۔

چکرورتی نے عدالت میں ایک عرضی دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ بہار پولیس کے ذریعہ درج کردہ مقدمہ کو ممبئی پولیس کے حوالے کیا جائے۔

سشانت سنگھ راجپوت کے والد کے کے سنگھ نے ریا چکرورتی اور ان کے کچھ رشتہ داروں کے خلاف پٹنہ پولیس میں 25 جولائی کو شکایت درج کرائی تھی، جس میں انہوں نے ریا پر دھوکہ دہی کرنے اور اداکار کو خودکشی کے لیے اکسانے کا الزام عائد کیا تھا۔

سنگھ نے راجپوت کے بینک کھاتوں میں مالی بے ضابطگیوں کا بھی الزام عائد کیا ہے۔راجپوت کی لاش 14 جولائی کو باندرا میں واقع ان کی رہائش گاہ پر ملی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ای ڈی نے سشانت کے ہاؤس مینجر سیموئیل مرانڈا سے اس معاملے کے تناظر میں پوچھ گچھ کی تھی۔مرانڈا اس معاملے میں ایجنسی سے پوچھ گچھ کیے جانے والے تیسرے شخص تھے۔ای ڈی نے منگل کے روز ریا کے چارٹرڈ اکاؤنٹ رتیش شاہ سے بھی پوچھ گچھ کی تھی۔پیر کے روز ایجنسی نے سشانت کے سی اے سندیپ شریدھر سے بھی پوچھ گچھ کی تھی۔

ای ڈی نے یہ کارروائی جمعہ کے روز ریا اور ان کے کنبہ کے افراد کے خلاف درج ایک مقدمے کے پیش نظر کی ہے۔ای ڈی کے منی لانڈرنگ کا معاملہ 15 کروڑ کے لین دین سے متعلق ہے اور مبینہ طور پر اس کا تعلق سشانت سنگھ کی خودکشی سے ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details