اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

سپر اسٹا رجنی کانت کیسے بنے اداکار؟ - rajnikanth birthday

سپر اسٹار رجنی کانت نے بطور اداکار اپنے کیرئیر کا آغاز نیشنل ایوارڈ یافتہ فلم اپورو راگنگل سے کیا، جس کے ڈائریکٹر کے بال چندر تھے، جنہیں رجنی كانت اپنا گرو مانتے ہیں۔

super-star-rajinikanth-birth-anniversary
سپر اسٹا رجنی کانت کیسے بنے اداکار؟

By

Published : Dec 12, 2019, 9:46 AM IST

رجنی کانت 12 دسمبر، 1950 کو بنگلور کے ایک مراٹھی خاندان میں پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق تمل ناڈو ریاست سے ہے اور حقیقی نام شیواجی راؤ گائیکواڑ ہے ۔

ان کے والد کا نام راموجی راؤ اور ماں کا نام جیجابائی گائیکواڑ ہے۔ ابتدائی دور میں انہوں نے بس کنڈیکٹر کا کام شروع کیا اور اس دوران انہوں نے اسٹیج ڈراموں میں بھی کام کیا۔

دریں اثنا، تامل فلموں کے مشہور ڈائریکٹر کے بال چندر نے ایک ڈرامہ میں رجنی کانت کی کارکردگی دیکھی جس سے وہ بہت متاثرہوئے۔

سنہ 1975میں کے بال چندر کی ہدایت میں بنی تمل فلم اپوروراگنگل سے رجنی کانت نے اپنی فلمی کیرئیر کی شروعات کی۔ اس فلم میں کمل ہاسن نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

سال 1978 میں آئی فلم بھیروی میں رجنی کانت کو کلیدی رول ادا کرنا کا پہلا موقع ملا۔ یہ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔

اس فلم کے ساتھ ہی رجنی کانت بھی سپر اسٹار بن گئے ۔اس کے بعد 1980 میں رجنی کانت کی ایک اور سپر ہٹ فلم بلا ریلیز ہوئی۔ بلا امیتابھ کی سپر فلم ڈان کا ریمیک تھا۔

سال 1983 میں ریلیز فلم اندھا قانون کے ذریعہ رجنی کانت نے بالی ووڈ میں بھی قدم رکھا۔ اس فلم میں رجنی کانت کی اداکار ی نہایت شاندار تھی۔

ان کا مخصوص اسٹائل اور بات چیت بولنے کا خاص انداز ان کی مقبولیت کی بڑی وجہ ہیں ۔اندھا قانون سپر ہٹ فلم رہی۔ اسی دوران رجنی کانت نے’ جان جانی جناردھن‘ میں ٹرپل رول کیا ، حالانکہ یہ فلم باکس آفس پرکوئی خاص اثر نہیں دکھا سکی۔

نوے کی دہائی میں رجنی کانت ساوتھ فلموں کے سپر اسٹار بن گئے۔ رجنی کانت نے جتنی بھی فلموں میں کام کیا سبھی باکس آفس پر تقریباً ہٹ ثابت ہوئیں۔

سال 2007 میں رجنی کانت کی فلم شیواجی دی باس ریلیز ہوئی۔ اس فلم نے باکس آفس پر کامیابی کے نئے جھنڈے گاڑدئیے۔سال 2010 میں رجنی کانت کی فلم روبوٹ ریلیز ہوئی۔

اس فلم میں رجنی کانت کے ساتھ ایشوریہ رائے تھیں۔ روبوٹ نے 255 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کرکے نئی تاریخ رقم کی۔فلم روبوٹ رجنی کانت کی تمل فلم انتھرن کا ہندی ورژن تھا۔

اداکاری کے ساتھ ساتھ پروڈیوسر، اسکرین رائٹراور پلے بیک سنگر کی حیثیت سے فلم نگری میں اپنی پہچان بنانےوالے رجنی کانت اب تک175سےزائد تامل، تیلگو، کناڈا، ملیالم، ہندی، انگلش اور بنگالی فلموں میں کام کرچکے ہیں۔

فلمی دنیا میں اپنی منفرد پہچان رکھنے والے رجنی کانت اب تک ہند حکومت کی جانب سے پدم بھوشن ایوارڈ سمیت لاتعداد ایوارڈز وصول کرچکے ہیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details