اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

سنی لیونی نے انسٹا گرام پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئرکی - سنی لیونی

اداکارہ سنی لیونی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ تصویر کے ساتھ اداکارہ نے کہا کہ وہ اداسی سے تھک چکی ہے۔ کیپشن میں اداکارہ نے لکھا، 'میں اداسی سے تھک چکی ہوں۔ آپ کے لئے تیار ہوئی ہوں۔'

سنی لیونی نے انسٹا گرام پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئرکی
سنی لیونی نے انسٹا گرام پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئرکی

By

Published : Jun 14, 2020, 12:12 PM IST

بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی اب اداس نہیں رہنا چاہتی ہیں۔ وہ اپنی حالت سے تھک چکی ہے۔

سنی نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں وہ نیلے رنگ کی دیوار کے سامنے نیلے رنگ کے ڈینم لباس میں کھڑی نظر آرہی ہیں۔

وہیں انہوں نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ، 'میں اداسی سے تھک گئی ہوں، آپ کے لئے تیار ہوئی ہوں۔'

سنی اس وقت اپنے شوہر ڈینیئل ویبر اور تین بچوں - نشا ، اشر اور نوہ کے ساتھ امریکہ میں مقیم ہیں۔

سنی اپنے اہل خانہ کے ساتھ مئی میں کورونا وائرس کے وبا کے درمیان امریکہ روانہ ہوگئیں کیونکہ ان کا خیال تھا کہ اس وبا کے دوران وہ بھارت سے زیادہ امریکہ میں محفوظ ہیں۔

واضح رہے کہ سنی کا اصل نام کرنجیت کور ہے۔ انہوں نے ڈینیئل سے 2011 میں شادی کی تھی۔ 2017 میں اس جوڑے نے اپنا پہلا بچہ نشا مہاراشٹر کے لاتور گاؤں سے گود لیا تھا، جبکہ 2018 میں انہوں نے سروگیسی کے ذریعہ اپنے جڑواں بیٹے نوہ اور اشر کی پیدائش کا اعلان کیا تھا۔

وہیں ورک فرنٹ کے بارے میں بات کریں تو اداکارہ آنے والے وقتوں میں 'ویرامادیوی' اور 'کوکا کولا' میں نظر آئیں گی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details