فلمساز علی عباس ظفر کی تازہ انسٹاگرام پوسٹ سے لگتا ہے کہ وہ شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں۔انہوں نے اس سے متعلق زیادہ جانکاری نہیں سانجھا کرتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں ایک جوڑا ہاتھ تھامے نظر آرہا ہے۔
سوموار کو علی نے ایک تصویر شئر کی، جس میں ایک جوڑا شادی کے لباس میں ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے ہوئے نظر آرہا ہے۔اپنی دولہن کے نام کو نہ بتاتے ہوئے علی نے اس تصویر کے عنوان میں بسم اللہ لکھا ہے۔
علی کے قریبی دوستوں میں سے ایک کترینہ کیف نے انسٹاگرام پر جوڑے کو مبارکباد دی ۔ علی کی پوسٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کترینہ نے لکھا ، "آپ دونوں کو مبارکباد''۔