اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

'خودکشی والی بات ہضم نہیں ہوتی' - سوشانت سنگھ راجپوت

اداکار دِلجیت دوسانجھ نے ٹویٹر پر اپنے ایک مداح کے ٹویٹ کے جواب میں لکھا کہ سشانت کی خودکشی والی بات ہضم نہیں ہوتی۔

diljeet
diljeet

By

Published : Aug 16, 2020, 5:30 PM IST

گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ نے کہا کہ وہ سشانت سنگھ راجپوت سے دو بار ملے تھے اور ان کی خودکشی کی خبر ہضم نہیں ہوتی۔

دراصل ٹویٹر پر ایک صارف نے دلجیت دوسانجھ کے نام ایک ٹویٹ کیا، جس میں اس نے سشانت سنگھ راجپوت کو انصاف دلانے کے لیے دلجیت کو آواز بلند کرنے کی گذارش کی۔

اس ٹویٹ کے جواب میں دلجیت دوسانجھ نے لکھا 'بھائی سشانت بھائی کو میں دو بار ملا تھا، خودکشی والی بات ہضم نہیں ہوتی، جاندار بندا تھا۔ بھائی میں جانتا ہوں کہ پولیس اپنا کام کر رہی ہے، ہمیں انتظار کرنا چاہیے، مجھے امید ہے کہ سچ سامنے آئے گا'۔

ٹویٹ

اداکار دلجیت دوسانجھ نے اس سے پہلے بھی سوشل میڈیا پر سشانت کی خودکشی کے بعد کہا تھا 'جاندار بندا تھا'۔
یہ بھی پڑھیے
فلم سڑک ٹو کا ٹریلر دنیا کا تیسرا ناپسندیدہ ویڈیو بن گیا

اس وقت انہوں نے یہ بھی کہا تھا 'سشانت کی آخری فلم دل بے چارہ کو او ٹی ٹی پر ریلیز کرنا صحیح نہیں ہے، اس فلم کو تھیئٹر میں ریلیز کرنا چاہیے تھا'۔

سوشانت سنگھ راجپوت 14 جون کو اپنے ہی گھر مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ جس کے بعد سشانت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی کے خلاف اہل خانہ کی جانب سے ایف آئی آر درج کرائی گئی اور مانگ کی گئی کہ یہ کیس سی بی آئی کے حوالے کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details