اداکار شاہ رخ خان کی بیٹی سہانہ خان نے سوشل میڈیا کے ذریعہ ڈزنی کی توجہ اس موضوع پر مبذول کروانے کی کوشش کی کہ اینیمیشن کی دنیا میں تقریبا 8 دہائیوں کی اس انوکھی تاریخ میں ڈزنی نے ابھی تک بھارتی نژاد شہزادی کی کہانی کو لوگوں سے روبرو نہیں کروایا۔
سہانہ خان نے ڈزنی سے کیا درخواست کی سہانہ اپنے انسٹاگرام کا استعمال نہ صرف اس لیے کرتی ہیں کہ ان کے 1.4 ملین فالورز ان کی زندگی اور خوبصورت تصویر کی جھلکیوں سے لطف اندوز ہو سکیں بلکہ وہ اس پلیٹ فارم کے ذریعہ نسل پرستی پر سوال اٹھاتی ہیں اور لوگوں کو اچھے خیالات اور خوش رہنے کے نسخے بھی بتاتی ہیں۔
اسی طرح اس بار بھی سہانہ خان نے انسٹاگرام اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ڈزنی کے پاس بھارتی نژاد کی کوئی شہزادی نہیں ہے، اتنا ہی نہیں سہانہ نے اس سے متعلق دنیا کے معروف اینمیشن اسٹوڈیو سے اپیل کی کہ وہ اپنی اس دنیا میں بھارتی شہزادیوں کی کہانیوں کو بھی شامل کریں۔
سہانہ خان نے ڈزنی سے کیا درخواست کی گزشتہ برس سہانہ نے یوٹیوب کے ذٖریعہ اپنی مختصر فلم دا گرے پارٹ آف بلیو کے ذریعہ اداکاری کا سفر شروع کیا ہے۔پہلے بھی وہ بطور اداکارہ ان کے کیا عزائم ہیں ان پر بات کرچکی ہیں، اپنی اداکاری کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے وہ امریکہ میں اس کی تعلیم بھی حاصل کر رہی ہیں۔وہ نیویارک میں اداکاری کی تعلیم حاصل کررہی ہیں۔