ہندی سنیما کے شائقین جہاں شاہ رخ خان کے فلم پٹھان کا انتظار کر رہا ہے، وہیں اداکار نے منگل کی رات کو سوشل میڈیا پر ایک نئی ویڈیو شیئر کرکے اپنے مداحوں کی بے چینی مزید بڑھا دی۔ یہ ویڈیو ایک مشروب کے اشتہار کا ہے۔ Sharukh Khan New look in Beverage Advertisment
اس ویڈیو میں شاہ رخ رومانوی انداز میں نہیں بلکہ بدمعاشوں کے ساتھ لڑتے ہوئے نظر آرہے ہیں، جیسے ہی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر آیا، اداکار کے مداحوں نے اس لُک کا موازنہ ان کی آئندہ فلم پٹھان سے لیک ہوئی تصاویر سے کرنا شروع کر دیا۔ Sharukh Khan New Look in Pathan
اشتہار میں وہ لمبے بال اور داڑھی میں نظر آرہے ہیں۔ شاہ رخ خان کچھ اسی انداز میں سدھارتھ آنند کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم میں نظر آسکتے ہیں۔
اپنے ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹس پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شاہ رخ نے لکھا کہ 'نام تو سنا ہوگا میری جان؟ اس کو سافٹ ڈرنک نہیں کہتے، کہتے ہیں طوفان'۔
شاہ رخ کے ایکشن اوتار نے ان کے مداحوں کو بے حد خوش کر دیا۔ ایک ٹویٹر صارف نے لکھا کہ 'شاہ رخ خان کی اشتہارات ریمیک فلموں سے بہتر ہیں'۔