اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

'ہمیں مشکل وقت میں مضبوط رہنا ہے جب تک ہم دوبارہ مسکرا نہ سکیں' - اداکارہ کرینہ کپور خان

ایس آر کے نے ٹویٹر پر لکھا کہ 'میری دعائیں، میرے خیالات اور میرا پیار ان تمام لوگوں کے لئے جو بنگال اور اڈیشہ میں امفان طوفان سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس خبر نے مجھے اندر سے ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ہر کوئی میرا اپنا ہے، میرے اہل خانہ کی طرح۔ ہمیں ان مشکل اوقات میں مضبوط رہنا ہے جب تک کہ ہم دوبارہ مسکرا نہ سکیں۔'

'ہمیں مشکل وقت میں مضبوط رہنا ہے جب تک ہم دوبارہ مسکرا نہ سکیں'
'ہمیں مشکل وقت میں مضبوط رہنا ہے جب تک ہم دوبارہ مسکرا نہ سکیں'

By

Published : May 23, 2020, 11:06 AM IST

بالی ووڈ سپر اسٹار شاح رخ خان اور اداکارہ کرینا کپور خان نے امفان طوفان سے متاثر مغربی بنگال اور اڈیشہ کے عوام کی خیریت کے لئے سوشل میڈیا پر دعا کی۔

ایس آر کے نے ٹویٹر پر لکھا کہ 'میری دعائیں، میرے خیالات اور پیار ان تمام لوگوں کے لئے جو بنگال اور اڈیشہ میں امفان طوفان سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس خبر نے مجھے اندر سے ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ہر کوئی میرا اپنا ہے، میرے اہل خانہ کی طرح۔ ہمیں ان مشکل اوقات میں مضبوط رہنا ہے جب تک کہ ہم دوبارہ مسکرا نہ سکیں۔'

وہیں کرینا کپور خان نے انسٹاگرام پر امفان متاثرہ علاقے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا'ہم سب کو سوچنے کی ضرورت ہے۔'

ڈریم گرل اسٹارس ایوشمان کھورانا اور نصرت بھروچا نے بھی اوڈیشہ اور مغربی بنگال کے عوام کے لئے سوشل میڈیا کی مدد سے متاثر علاقے کے لوگوں کے لئے دعا کی۔

ان کے علاوہ ابھیشیک بچن، کنگنا رناوت وغیرہ نے بھی غم کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پوسٹ کر متاثرہ علاقہ کے لوگوں کی سلامتی کی دعاء کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details