کورونا بحران کے درمیان سونو سود ضرورت مندوں کے لئے کوشاں ہیں۔ لاک ڈاؤن میں پھنسے مہاجر مزدوروں کو ان کے گھروں تک پہنچانے کے بعدسونو سود اب بیرون ملک میں پھنسے میڈیکل طلبا کی گھر واپسی میں مدد کر رہے ہیں۔
سونو سود کا ایک اور کارنامہ - فلائنگ اسپائس جیٹ
اداکار سونو سود نے بیرون ملک میں پھنسے بہت سے میڈیکل طلباء کی وطن واپسی میں مدد کی ہے۔
سونو نے کرغزستان میں پھنسے تقریباً 1500 طلباء کی وطن واپسی کے لئے پرائیویٹ ایئر لائن اسپائس جیٹ کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے۔ اسی سلسلے میں ایک فلائٹ جمعرات کی دیر رات کرغزستان میں پھنسے متعدد طلبا کے ساتھ وارانسی ہوائی اڈے پر پہنچی۔
طلباء کی وطن واپسی پر سونو سود نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا 'آج بہت خوش ہوں کہ کرغزستان سے وارانسی تک پہلی پرواز آج روانہ ہوئی۔ فلائنگ اسپائس جیٹ کا بہت بہت شکریہ، جس نے میرے مشن کو کامیاب بنانے میں میری مدد کی۔ اگلی پرواز 24 جولائی کو کرغزستان سے وائی زیگ کے لئے روانہ ہوگی۔ تمام طلباء سے گزارش ہے کہ وہ جلد از جلد اپنی معلومات ہم سے شیئر کریں۔ جے ہند'۔