بالی ووڈ اداکار سونو سود پہلے ہی کورونا وائرس کی اس لڑائی میں بہت لوگوں کی مدد کر چکے ہیں اور اب انہوں نے رمضان کے مقدس ماہ میں 25،000 یومیہ مزدوروں کو کھانا کھلانے کا وعدہ کیا ہے۔
جب اداکار کو پتہ چلا کہ ریاست مہاراشٹر کے بھیونڈی میں کرناٹک، اترپردیش، بہار اور مغربی بنگال جیسی ریاستوں سے آنے والے یومیہ مزدور پریشان ہیں، جس کے بعد انہوں نے رمضان سے قبل روزے دار لوگوں کے لئے کھانا تیار کرنے اور اسے تقسیم کرنے کا انتظام کیا ہے۔