بالی ووڈ اداکار سونو سود نے ضرورت مندوں کے لئے ایک نئی مہم کا آغاز کیا ہے، جس کے تحت وہ غریبوں کو روزگار فراہم کریں گے۔
سونو سود نے گزشتہ برس کورونا وبا کے دوران ہوئے لاک ڈاؤن میں مہاجر مزدوروں اور ضرورت مندوں کی مدد کی تھی۔ سونو ایک بار پھر غریبوں کی مدد کے لئے آگے آئے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی ہے۔ اس میں لکھا ہے 'لاک ڈاؤن ہو یا نہ ہو، آپ کے روزگار کی فکر مجھ پر چھوڑ دیجیے'۔