بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد بالی ووڈ کے بارے میں کئی پوشیدہ باتیں سامنے آرہی ہیں۔
ایسی صورتحال میں اداکار سونو سود کا کہنا ہے کہ 'جب وہ سشانت کے معاملے پر بحث اور انٹرویو دیکھتے ہیں تو انہیں دکھ ہوتا ہے۔ بہت سارے لوگ اس معاملے میں سامنے آئے ہیں اور کھلے عام اعلان کر رہے ہیں کہ بالی ووڈ ایک بری دنیا ہے۔'
اداکار سونو سود کو لگتا ہے کہ اس افسوسناک حادثے کے بعد صورتحال یقینی طور پر قابو سے باہر ہوچکی ہے۔ خاص طور پر یہ معاملہ کس طرح پرائم ٹائم کے بحث کا موضوع بن گیا ہے۔
سونو نے کہا کہ 'جب میں ان مباحثوں اور انٹرویو کو دیکھتا ہوں تو مجھے دکھ ہوتا ہے۔ میرے خاندان میں ایسے بہت سے لوگ ہیں جن کا تعلق فلم انڈسٹری سے نہیں ہیں اور ایسی خبریں دیکھ کر وہ بہت جذباتی ہوجاتے ہیں۔'
47 سالہ اداکار کا ماننا ہے کہ عوامی شخصیات کی حیثیت سے ہر ایک کو اپنے الفاظ پر قابو رکھنا چاہئے۔ جب آپ کسی پلیٹ فارم پر اپنی باتوں کو رکھتے ہیں تو اس بات کو ضرور ذہن میں رکھنا چاہیے کہ اس کا اثر عام لوگوں سے لے کر خاص لوگوں تک پڑے گا۔