چمولی کے تپوون میں آئی آبی تباہی میں نریندر نگر کے گلر کے رہائشی عالم سنگھ پنڈیر کی موت واقع ہوگئی تھی۔ عالم سنگھ کی موت کے بعد چار بیٹیوں کے سر سے والد کا سایہ اٹھ گیا۔ اس حادثے نے کنبے کو معاشی طور پر کمزور کردیا۔ لیکن جیسے ہی اس کی خبر اداکار سونو سود کو ملی، انہوں نے عالم سنگھ کی چار بیٹیوں کو گود لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
کورونا بحران میں مزدوروں اور بے سہارا لوگوں کی مدد کرنے والے بالی ووڈ اداکار سونو سود نے ایک بار پھر انسانیت کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے چار بیٹیوں کو گود لینے کی بات کہی ہے۔