اداکارہ سوناکشی سنہا جنہوں نے گزشتہ روز ٹویٹر اور انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی۔ سوناکشی نے ان لوگوں سے کہا جو اداکار سشانت سنگھ کی موت کو اپنی پبلیسٹی کے لئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔
اداکارہ نے سخت الفاظ میں کہا تھا کہ جو بھی یہ کام کر رہا ہے ، براہ کرم انہیں روکیں۔ لیکن ایسا لگتا ہے کہ سوشل میڈیا صارفین ان کو نہیں بخشنا چاہتے ہیں۔ اداکارہ کے اس پوسٹ کے لئے بھی بہت سے لوگوں نے انہیں ٹرول کیا۔